چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں کورونا وائرس سے بچائو کیلیے اہم اجلاس

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ہفتے کو کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے اہم اجلاس ہواجس میں مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر نے شرکت کی‘ صوبائی حکومت کی جانب سے عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی تجویز دی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میںکورونا وائرس سے بچائو کے لیے عدالتوں کے اندر و باہر، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی عمارت ، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور پراسیکیوٹر جنرل کے دفاتر میں اسپرے کیا گیا۔