نوابشاہ (سٹی رپورٹر) مورو میں 3 مریضوں میں کورونا وائرس کا شک، ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کی اسکریننگ کی گئی۔ مورو کے قریب گاؤں خمیسو خان دوندھن کے 2 معصوم بچے 3 سالا فیضان ولد فاروق دوندھن، 5 سالا سراج ولد معشوق دوندھن اور مورو شہر کے رہائشی 18 سالا نوجوان اظہر ولد یوسف سومرو کو ڈاکٹروں کی جانب سے کرونا وائرس کا شک ظاہر کیا گیا ہے۔ مریضوں کے ورثا نے بتایا کے ہمارے رشتے دار کچھ دن قبل ایران سے آئے تھے جن سے ہم ملنے گئے تھے اس دن کے بعد بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی کافی دنوں سے بچے بیمار ہیں اور آج ان کو ڈاکٹروں کے پاس لائیں ہے جبکہ نوجوان اظہر ولد یوسف سومرو نے بتایا کہ میں اپنے والد کے ساتھ اس کے دوست جو ایران سے آئے ہوے تھے ان سے ملنے گئے تھے۔