سکھر، خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت وکلا کی غیر حاضری پر ملتوی

441

سکھر( نمائندہ جسارت) جے یو آئی کے مقتول رہنماء شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر ملزمان کے وکلا کی مسلسل غیر حاضری کے باعث ملتوی ہوگئی، شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں سرکاری گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے جس کی وجہ سے عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی، عدالت میں فریادی فریق کی جانب سے مولانا اقبال سومرو، طارق سومرو وکیل اطہر عباس سولنگی، سید حماد اللہ شاہ و گواہان پیش ہوئے جبکہ ملزم فریق کے وکلا قربان ملانو مرتضی شاہ غیر حاضر رہے ، کیس کی سماعت کے بعد جے یو آئی رہنما و فرزند شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو طارق محمود سومر ونے کہا ہے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے 6 سال ہونے کے باوجود قتل کیس سست روی کا شکار ہے، قتل کیس میں مسلسل ملزمان فریق کے وکلا پیش نہیں ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں، انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔