لاڑکانہ، جے یو آئی کا کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے تحت 31 مارچ تک تمام تنظیمی سرگرمیاںمنسوخ کرنے کا اعلان

129

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ نے مرکزی امیر کی ہدایات اور حکومت سندھ کی درخواست پر کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے تحت آج سے 31 مارچ تک تمام تنظیمی سرگرمیوں جلسوں، جلوسوں، مدارس کی تقاریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان دنوں میں مساجد میں صرف خطبہ اور نماز ہوگی جبکہ جمعہ کے بیانات نہیں ہوں گے، تمام اضلاع فوری طور پر اس حکم کو نافذ کروانے کے پابند ہوں گے۔