ڈاکٹر محمد علی شاہ باسکٹ بال ، عثمان اور فالکن کب نے افتتاحی میچز جیت لیے

241

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “تیسرا ڈاکٹر محمد علی شاہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا آغاز ،بیگم اسماء ڈاکٹر محمد علی شاہ نے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہ شاندار پروقار تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر پاکستان ٹینس فیدریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ، منتظم ٹورنامنٹ KBBAکے صدر غلام محمد خان ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن عبدالناصر اور دیگر موجود تھے ۔پہلے دن ٹورنامنٹ کے 2میچوں کے فیصلے ہوگئے عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشن اسٹار باسکٹ بال کلب کو 34کے مقابلے میں41باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حافظ عثمان خواجہ 14ہمایوں اسلم 12،فیضان یوسف نے10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اسٹیون فرنانڈس 19،جبران صدیقی 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکور ر رہے دوسرے میچ میں فالکن کلب نے مد مقابل کراچی بلز کو 30کے مقابلے میں 33باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے شہریار ناصر 10،محمد صبیح 10اور عمر شبیر نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سفیر حسین 17،محمد حیدر 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ممتاز احمد ،ظفر اقبال ،راحیل مبین ،عامر شریف اور سید مصنف شاہ نے انجام دیے، جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز طارق حسین ،ڈاکٹر نعیم احمد اور محمد حنیف تھے ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ کی اہلیہ اور نارتھ ناظم آباد جیم خانہ شعبہ اسپورٹس کی چیئر پرسن بیگم اسماء علی شاہ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہے گا انہوں نے اعلان کیا کہ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں حکومت سندھ اور خصوصاً وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے تعاون سے نارتھ ناظم آباد جیم خانہ میں نو تعمیر کھیلوں کی تمام تر سہولتوں سے آراستہ جمنازیم اورا نڈور باسکٹ بال کورٹ پر گرلز اینڈ بوائز کا نمائشی میچ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انعقاد کیا جائیگا ۔اس موقع پر غلام محمد خان نے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہ کی کھیلوں میں خدمات کے اعتراف میں KBBAاس ٹورنامنٹ کا گزشتہ 3سالوں سے انعقاد کررہی ہے اور انشا اللہ ہر سال یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوتا رہے گا ۔