وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں پر عوام حیران ہیں: سراج الحق

501

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کیے گئے جس پر عوام حیرت زدہ ہے۔

سراج الحق نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت تاریخ کی نااہل اور ناکام حکومت ہے، وزیراعظم کے دعوؤں پر عوام حیرت سے دو چار ہیں، وزیراعظم گومگو کی کیفیت سے نہیں نکل رہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ ریلیف دوربین سے بھی نہیں نظر آرہا۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سمندر میں کاغذ کی کشی پر سفر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

صوبوں کے حوالے سے سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں کو حقوق دے تاکہ احساس محرومی ختم ہوسکے، وفاق اور صوبوں میں اعتماد کا فقدان ہے جس کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہم سب کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے۔