کورونا وائرس: ایرانی فوج 24 گھنٹوں میں سڑکوں کو خالی کردے گی

312

تہران: چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب 124 ممالک تک پہنچ چکا ہے جبکہ ایران میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اِرنا’کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے، ایرانی فوج آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اہم شہروں کی شاہراؤں اور سڑکوں کو خالی کرادےگی۔

چین کے بعد ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہالک افرادکی تعداد 514 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 11364 تجاوز کرگئی ہے ۔ ایرانی وزارت صحت نےگزشتہ روزاعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے 514 اموات ہوئیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز 11 ہزار سے زیادہ ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا تہران دوسرے شہروں میں کرونا متاثرین میں دوسرے شہروں میں سب سے آگے ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران میں کورونا وائرس سے بچانے میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔خامنہ ای کو چین کے ساتھ پروازیں رکھنے کے بجائے ایرانی عوام کی حفاظت کرنی چاہیےتھی۔خامنہ ای ایرانی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ ہر اس شخص کو قید میں ڈال رہے ہیں جو کورونا کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کررہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نےگزشتہ روز  ‘ٹویٹ’ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ خامنہ ای جانتے ہیں سب سے بہتر حیاتیاتی دفاع ایرانی عوام کو ووہان وائرس کے بارے میں سچ بتانا تھا جب وہ چین سے ایران میں پھیل گیا۔ اس کے بجائے خامنہ ای نے مہان ایئر چین کیلئےپروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی اور ان لوگوں کو پکڑکر جیلوں میں ڈالا جنہوں نے کورونا کے خطرے پر بات کی۔

ایرانی حکام نے اعلان کیا تھا کہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 1075 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 429 ہوچکی ہے۔