ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال حسین میتلو کا کو رونا وائرس آئیسولیشن وارڈ کا دورہ

180

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ اقبال حسین میتلو نے گزشتہ روز تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد علی قریشی کے ہمراہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات اور کو رونا وائرس آئیسولیشن وارڈ کا دورہ کیا، جہاں سیشن جج نے چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد عاظمی کو ہدایت کی کہ وارڈ میں ایک ڈاکٹر کی موجودگی کو یقینی بناکر آنے والے لوگوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں۔ دوسری جانب شعبہ حادثات ایمرجنسی وارڈ کے دوران مریضوں کے لواحقین نے سیشن جج کو ادویات اور نامکمل علاج فراہم کرنے سمیت ایکسرے نہ کروانے کے متعلق شکایتیں کیں۔