معیشت مضبوط سیاست کے بغیر نہیں چل سکتی،شاہد خاقان

339

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی معیشت مضبوط سیاست کے بغیر نہیں چل سکتی، موجودہ حکومت نےہمارے5سال سےزیادہ قرض15ماہ میں لے لیے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ حکومت رہی تو5سال میں قرض72سال سےڈبل کردےگی،نوازشریف نےمشکل حالات میں ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیاتھا، ہم نےدہشت گردی سمیت ہرمحاذپرکامیابی حاصل کی ۔