ناراض رہنما ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو نکال دیں گے ،شاہد خاقان

176

اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ناراض رہنمائوں کا موقف جاننے کی کوشش کی جائے گی اور جو ساتھ نہ رہنا چاہیں تو نکالے جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ(ن)لیگی رہنمائوں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا(ن)لیگ تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتا ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے،شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں،انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا، ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے، (ن)لیگی رہنمائوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات،پارٹیرہنمائوں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے، نواز شریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں،وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے، اپوزیشن میں( ن) لیگ کی جماعت ہی بول رہی ہے، دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف بولتی ہیں نہ عوام کے حق میں۔انہوں نے کہا کہ بلاول یا اعتزاز احسن کو کوئی مسئلہ ہے تو کہہ دیں، ٹی وی پر نمبر نہ بنائیں۔