ایرانی جوہری ری ایکٹر سے متعلق رپورٹیں جاری کرنیکا سعودی مطالبہ

156

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے لیے سعودی مندوب شہزادہ عبداللہ بن خالد نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے بوشہر ایٹمی ری ایکٹرز سے متعلق تمام رپورٹیں جاری کی جائیں۔ ویانا میں آئی اے ای اے کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ریاض حکومت نیشنل نیوکلیئر پروگرام کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام پہلوؤں کو دیکھ رہی ہے اور ایک نگراں اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ شہزادہ عبداللہ نے عالمی ایجنسی کی جانب سے رکن ممالک کے لیے قانونی اور تکنیکی معاونت کو سراہا۔