راولپنڈی( نمائندہ جسارت امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ،نائب امرائے ضلع چودھری عطا ربانی ،ظفرالحسن جوئیہ نے یوم پاکستان کی مشقوں کی تیاریوں کے دوران شکرپڑیاں اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈرنعمان اکرم کے خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے اندوہناک حادثے پر انتہائی دکھ کااظہارکیا ہے۔