نوابشاہ، سندھ کے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ تاحال جاری نہ ہوسکے

170

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کی نااہلی کے باعث تین ماہ گزرجانے کے باوجود سندھ کے صحافیوں کو تاحال ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ ہوسکے فرائض دہی میں شدید مشکلات کا سامناوزیر اطلاعات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ رواں سال کے تین ماہ گزر جانے کے باوجود محکمہ اطلاعات سندھ کی نااہلی عروج پر ہے۔ محکمہ اطلاعات نے سندھ کے متعدد اضلاع کے صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیے، جس کے باعث صحافیوں کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ ایکریڈیشن فارم 2020ء کوجدید خطوط پرجاری کرنے کا بہانہ بنا کر مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ کراچی اور لاڑکانہ ڈویژن میں کارڈ جاری ہوگئے ہیں جس کے باعث بے نظیر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کے صحافیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ صحافیوں نے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی جانب سے سست روی کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے۔