شہید زاہد حسین بلوچ باکسنگ کلب نے فرینڈشپ ایونٹ جیت لیا

238

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہید زاھد حسین بلوچ باکسنگ کلب نے فرینڈ شپ باکسنگ ایونٹ 2020 جیت لی۔پاک شاہین باکسنگ کلب دوسری پوزیشن اور سندھ مسلم باکسنگ کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ فرینڈ شپ باکسنگ ایونٹ 2020 کے دوروزہ مقابلے بروز اتوار اور پیر 8 اور 9 مارچ کو شہید زاھد حسین بلوچ باکسنگ کلب کی جانب سے تعاون کراچی ساؤتھ با کسنگ ایسوسی ایشن کے فرینڈ شپ باکسنگ ایونٹ بروز اتوار مورخہ 8 مارچ 2020 کو شہید زاھد حسین بلوچ باکسنگ کلب علی نواز بلوچ روڈ بغدادی لیاری کراچی میں ہوئے جس کے پہلے دن کے مہمان خصوصی پاک شاہین باکسنگ کلب کے چیف کوچ محمد یونس قمبرانی تھے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ باکسنگ قوت برداشت کا نام ہے یہ گیم ایک قانون و قاعدے کے مطابق کھیلے جاتے ہیں اور باکسر مقابلے کے بعد آپس میں گلے ملتے ہیں جو ایک اچھا عمل ہے جس سے قوت برداشت کی تر تیب ملتی ہے فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی رئیل اسٹیٹ گروپ کے اویس گھانچی اور گل رحمن تھے انھوں نے باکسروں میں میڈل و سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرکیایک بڑے جہاد کا کام کررہے ہو آپ لوگوں کو سلام ہو آپ لوگ اس دوڑ میں جہان ہر آدمی پیسے کمانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں اور آپ بے لوث اور بنا لالچ کے یہ خدمت انجام دے رہے ہو اور کہا کہ ہم سے جو مدد ہوسکتا ہے ہم حاضر ہیں اس موقع پر پاکستان باکسنگ ٹیم کے کوچ علی بخش بلوچ ،عبدالمجید بروہی، انٹر نیشنل باکسر عبدالرؤف قریشی، سلیم قمبرانی، مشتاق سر، کراچی ساؤتھ کے سیکرٹری نورمحمد قمبرانی، ریاض احمد،کلیم اللہ ، اللہ بخش، فقیر محمد ،محمد رفیق اور سماجی رہنما محمد یاسین بلوچ موجود تھے۔