حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

789

کوئٹہ(جسارت نیوز ) ڈپٹی کمشنراسد اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے‘ کھیلوں کے ذریعے ہی سے نوجوان نسل کوبری عادات سے دور رکھا جاسکتا ہے‘ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں تاکہ وہ اپنے ضلع اور صوبے کا نام ملک میں روشن کرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ڈویڑنل گیمزکے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈویڑنل گیمز میں ڑوب ڈویڑن کے پانچوں اضلاع لورالائی، دکی، ڑوب، شیرانی، موسی خیل کے مختلف کھیلوں کرکٹ، فٹبال، بیڈمینٹن،والی بال کے میچ کھیلے گئے جس میں کرکٹ ڈسٹرکٹ بارکھان نے جیت لیا،بیڈمینٹن لورالائی نے جیت لیا،شوٹنگ بال موسی خیل نے جیت لیا فٹبال کے فائنل ضلع قلعہ سیف اللہ فٹبال کلب بمقابلہ ضلع ڑوب فٹبال کلب کے درمیان ایک دلچسپ اور شاندار مقابلہ ہوا یہ میچ ضلع ڑوب فٹبال کلب نے قلعہ سیف اللہ فٹبال کلب کو2 گول سے ہرا کر جیت لیاریفری کے فرائض ملک انیس الرحمن،پارالدین اوتمانخیل،ضیا ء ناصر نے سرانجام دیئے اسپورٹس آفیسر لورالائی سید ظفراللہ شاہ سمیت ڈویڑن کے ا سپورٹس آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اسد اللہ خان کاکڑ،ایس پی سی ٹی ڈی یوسف بنگر،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائز اصغر خان اوتمانخیل، احسان اللہ اوتمانخیل،افضل خان اوتمانخیل، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ناصر شاہ،سٹیج سیکرٹری نیشنل ریفری اختر اتمانخیل اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی 23مارچ کے حوالے سے منعقد ہونے والے ڈویڑنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویڑن کی تمام ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسداللہ خان کاکڑ،اصغر خان اوتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی کے کھلاڑیوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے اسپورٹس فیسٹول کا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل دیناہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت ہمارے درمیان نفرتیں ختم ہوجاتی ہیں۔،صوبائی حکومت دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور عوام کو تفریحی اورصحت مندانہ سرگرمیاں بھی فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس کے ایونٹ منعقد کررہی ہے۔ تقریب سے اسپورٹس آفیسر لورالائی ظفراللہ شاہ اور ا سپورٹس آفیسرشیرانی محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
فائنل کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اسد اللہ خان کاکڑ،محمد اصغراتمانخیل، ایس پی یوسف بنگر نے جیتنے اور رنر اپ کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ظفراللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر، ایس پی و دیگر مہمانوں کو سوینئر پیش کیے۔