پی ایس ایل، ملتان سلطانز سرفہرست

345

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ سلطانز نے اب تک 7 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے،پشاور زلمی 8 میں سے 4 میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے 7 ، 7 پوائنٹس ہیں، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ 5ویںاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔