سارک چیمبرز نامزدگیوں کو داروخان نے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

309

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے فیڈریشن کے موجودہ صدر انجم نثار کی جانب سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے بطور نائب صدر اپنی (انجینئر دارو خان اچکزئی)کی تبدیلی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے اور عدالت سے انصاف مانگ لیا۔ انجینئر داروخان نے صدر ایف پی سی سی آئی رہتے ہوئے 28 نومبر 2019کو سارک چیمبر سیکریٹریٹ کو پاکستان سے صدر کے لیے افتخار علی ملک،نائب صدرکے لیے اپنا نام یعنی انجینئرداروخان اچکزئی، ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے ایس ایم منیر، زبیر طفیل، خالد تواب، مظہرعلی ناصر، خالد جاوید (اسلام آباد) زاہد شنوار ی(کے پی کے) منور خان اور مسز فطرت الیاس بلورجبکہ جنرل باڈی کے لیے سیف الدین زمکا والا، پرویز لالا، عامر عطا باجوہ، جاوید امین، ملک سہیل، حاجی جمال الدین اچکزئی، شاہین سروانہ، قربان علی،شبنم ظفر اور حنامنصب خان کے نام بھیجے تھے جنہیں موجودہ صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار نے تبدیل کردیا اورصرف افتخار علی ملک کا نام بطور نامزد صدر سارک چیمبر جبکہ عامرعطاباجوہ کانام جنرل باڈی ممبر کی حیثیت سے رہنے دیا،سارک کے لیے نامزد نائب صدر کی حیثیت سے انجینئرداروخان کی جگہ سینیٹرحاجی غلام علی کا نام نامزد کردیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے پہلے سے نامزد کردہ ناموں کی جگہ ولی محمد، شاہین ندیم،خواجہ شاہ زیب اکرم، زبیر احمد ملک، حمید اختر چڈھا،حاجی نسیم الرحمان، عامر عطاباجوہ اورڈاکٹر شہلا اکرم کے نام بھیج دیے گئے اسی طرح انجم نثار نے جنرل باڈی کے لیے جو 10نام سارک سیکریٹریٹ کو بھیجے ہیں ان میں محمدشعیب خان، فضل الٰہی،زکریا عثمان،ناصر حیات مگوں،چوہدری محمد حسین زاہد،قیصر خان،عبدالصمد،خواجہ غلام اللہ بخش،شیخ عابد حسین اورمس تبسم انوروہرہ شامل ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر انجینئرداروخان نے انجم نثار کی جانب سے سارک چیمبر کے لیے ان کی بھیجی گئی ان نامزدگیوں کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو سی پی نمبر 181/2020 بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔