سکھر، محنت کش کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی

367

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر میں محنت کش کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی، آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا، پولیس، دیور کی مدعیت میں خاتون اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا میں تین روز قبل گھر میں قتل ہونے والے محنت کش یعقوب شیخ کے قتل کے معاملے کی گتھی آخرکار پولیس نے سلجھادی ہے اور اس کی بیوی مسماۃ کلثوم اور اس کے آشنا آفاق شیخ کو گرفتار کرکے مقتول کے بھائی غلام رسول کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے اور مقتول ان کی شادی کی راہ میں حائل رکاوٹ تھا اس لیے انہوں نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے قتل کا منصوبہ بنایا مقتول کو اس کی بیوی نے قتل کیا اور پھر موبائل فون پر اس کی اطلاع اپنے آشنا کو دی۔ پولیس نے ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔