سراج الحق و دیگر قائدین کا غلام قادر عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت

283

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز اور معراج الہدیٰ صدیقی نے جماعت اسلامی کے رہنما حاجی غلام قادر عباسی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی غلبہ دین کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاجی غلام قادر عباسی نے اپنی پوری زندگی ملک میں غلبہ اسلام کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔