آٹا، چینی بحران پر وزیراعظم اپنے وزرا کو بچا رہے ہیں‘ احسن اقبال

167

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا، چینی بحران پر وزیراعظم اپنے وزرا کو بچا رہے ہیں‘ حکومت ٹڈی دل کو تلف کرنے کے پیسے کھا گئی، نیب تحریک انصاف کی بی ٹیم ہے‘ وزیر اعظم پاکستان نے اپنی ہی حکومت کی اصلیت ظاہر کر دی کہ ان کے وزرا اپنے دفاتر میں بیٹھ کر گپیں لگاتے ہیں‘ ٹڈی دل کو تلف کرنے کے پیسے حکومت کھا گئی جس سے غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں‘ حکومت نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے ‘18 ماہ میں ایک بھی منصوبہ نیا شروع نہیں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی تمام رپورٹس حکومت کے پاس ہیں‘ حکومت نواز شریف کی بیماری پر ناٹک کر رہی ہے‘ اس کا مقصد آٹا اور چینی مافیا کو بچانا اور توجہ ہٹانا ہے۔