کورونا وائرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز متحرک ہوگئے، لوگوں کی درپیش بوکھلاہٹ اورپریشانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات چرانا شروع کردیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض ہیکرز نے کورونا وائرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی ذاتی معلومات چرانا شروع کردیں ہیں۔
سائبر سیکورٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے حالیہ عرصے میں لوگوں کوسافٹ ویئرز کی حامل ای میلزکی جارہی ہیں۔ ان ای میلز کو کورونا وائرس کے بارےمیں آگاہی اور اہم معلومات کا عنوان دے کر ارسال کیاجارہاہے۔
کورونا سے متاثرہ ملک جاپان میں سامنے آنے والی ان ای میلز میں دعویٰ کیا گیا کہ کورونا وائرس پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکا ہے۔ ای میل میں پڑھنے والے پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ مزید معلومات کیلئے ای میل کے ساتھ منسلک فائل کھولیں ۔ یہ منسلک فائلز ہیکرز کو اپنے شکار کے کمپیوٹر تک رسائی دے دیتی ہیں۔ اس طرح ہیکرز اپنے شکار کی ذاتی معلومات چُرانے اور اس کے کمپیوٹر کوکسی وائرس سے متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
سائبر سیکورٹی سے متعلق دو کمپنیوں آئی بی ایم ایکس فورس اور کاسپرکی کے ماہرین اس نوعیت کی متعدد ای میلز کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔