ہنگو :پولیس کارروائیوں میں423مشتبہ سمیت 610 ملزمان گرفتار

346

ہنگو(آن لائن)ہنگومیں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرتے ہوئے گزشتہ ماہ423مشتبہ افرادسمیت 610 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کے دفترسے جاری ماہانہ کار کردگی رپورٹ کے مطابق قانون کی عمل داری قائم رکھنے اورمجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسدادکے لیے ہنگوپولیس نے فروری 2020ء کے دوران ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف مجموعی طورپر125سرچ اینڈاسٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا۔ قتل،
اقدام قتل، دہشت گردی، اغوا، بھتاخوری،چوری،راہزنی،ڈکیتی،پولیس پرحملوں میں مطلوب24مجرم اشتہاریوں،610جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ انسدادی کارروائیوں کے تحت187افرادکوچالان کرکے مقامی عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ منشیات کے عادی98 افرادکوبھی حراست میں لیاگیا ،18منشیات فروشوں کوحراست میں لیکر10.600گرام چرس،3کلوگرام ائیس قبضے میں لے لی گئی۔سرچ اینڈاسٹرائیک آپریشنزکی کارروائیوں میں غیرقانونی طورپر ایک افغانی باشندے کو گرفتار کیاگیا۔ہوائی فائرنگ کرنے پر 15 افراد گرفتار۔ مختلف کارروائیوں میں 8کلاشنکوف،3دستی بم، 4عدد رائفل، 14 بندوق،53مختلف بورکے پستول’1447مختلف بورکے کارتوس قبضے میں لے لیے گئے۔