دفاعی چمپئن کوئٹہ کو لاہور قلندر کے ہاتھوں بدترین شکست

391

لاہور (نمائندہ خصوصی)قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 99رنز کا ہدف 12ویں اوور میں مکمل کرلیا۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور تجربہ کار اسپنر سمت پٹیل کی شاندار بولنگ کی بدولت 6 بلے باز محض 6 اوورز میں21کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔سمت پٹیل نے 5رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں، آٹھویں نمبر پر میدان میں اترنے والے سہیل خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وہ واحد بلے باز تھے جنہوں نے حریف باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی۔ انہوں نے پہلے محمد نواز اور پھر زاہد محمود کے ہمراہ بالترتیب 29 اور 34 رنز کی شراکت قائم کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعہ 90 تک پہنچایا۔شاہین شاہ آفریدی اور فرزان راجہ نے 2،2 جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور سہیل اختر پرمشتمل لاہور قلندرز کے اوپنرز 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ تیسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور بین ڈنک کے درمیان68 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 11.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد حفیظ 39ا ور بین ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے پر سمت پٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔