بلاول زرداری، فریال تالپور کے انتخابی حلقوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل

140

کراچی (نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بنادی ہے۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے بدر ملک ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی این اے 200 لاڑکانہ، پی ایس 10 اور 11 میں خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا اور رپورٹ پیش کرے گا۔