اسلام آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام آج عالمی یوم خواتین کے موقع پرنیشنل پر یس کلب سے ڈی چوک اسلام آباد تک ایک عظیم الشان’’ تکریم نسواںواک ‘‘ منعقد کی جا رہی ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے جبکہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما سکینہ شاہد ، سابق ایم این عائشہ سید ، ناظمہ پنجاب ثمینہ احسان ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا واک کے شرکا سے خطاب کر یں گے ۔ عالمی یو م خواتین کے موقع پرجماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد، لاہوراور پشاور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں خواتین مارچ کیے جائیں گے۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم آج خواتین کی تکریم نسواں واک شر وع ہو نے سے قبل 11:30بجے نیشنل پر یس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کر یں گے۔