برازیلین فٹ بالررونالڈینو گرفتار

552

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شہرہ آفاق سابق فٹ بالررونالڈینو کو جنوبی امریکا کے ملک پیراگوئے میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کوپیراگوئے میں داخلے کیلئے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رونالڈینو نے ملک میں داخلے کیلئے غلط کاغذات دکھائےجس پر ان کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں رکھا گیا ہے اور ان کے ہوٹل کی بھی تلاشی لی گئی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔تاہم رونالڈینو اور ان کے بھائی نے نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بھی ٹیکس نہ دینے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر رونالڈینو کے برازیلین اور اسپینش پاسپورٹ ضبط کیے تھے۔

اس سے قبل  بھی 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔