حکمرانوں نے جو زخم لگائے، ان کا حساب دینا ہو گا،حمزہ شہباز

247

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کھلنڈرے حکمرانوںنے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں اس کا حساب دینا ہو گا،اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا اورصرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیںہمیں معاف نہیں کریںگی۔حمزہ شہباز گزشتہ روز رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ومسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔ پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ پریشان ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مجھے تو دور دور تک کوئی امید کی کرن نظر نہیں آتی، ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں، حکمرانوں کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف اپنی بیماری بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے۔