لاڑکانہ، ٹریفک پولیس کی غیرقانونی تجاوزات کیخلاف مہم تیز

224

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کیخلاف مہم تیز کردی متعدد دکانوں کے سامنے رکھا ہوا سامان اٹھاکر تحویل میں لیتے ہوئے فینسی، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگے ہوئے گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ لاڑکانہ ٹریفک زون ون کے انچارج امداد شیخ کی سربراہی میں ٹریفک پولیس نے شہر کے باقرانی روڈ، ریشم گلی، بندر روڈ اور پاکستانی چوک کے علاقوں میں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی کرکے دکانوں کے سامنے رکھا ہوا سامان اٹھا کر تحویل میں لے لیا جبکہ ٹریفک پولیس نے متعدد اہم شاہروں پر فینسی، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی 600 گاڑیوں کے چالان کرکے مالکان پر 90 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق عدالتی احکامات پر غیرقانونی تجاوزات کیخلاف مہم میئر خیر محمد شیخ کی قیادت میں جاری ہے۔ شہری غیرقانونی تجاوزات سے گریز کرکے پولیس سے تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔