پاکستان رینجرز نے فروری 2020 کے دوران نان کسٹم پیڈ متفرق 73.80 ملین کی اسمگلنگ کی کو شش کو ناکام بنا یا

816

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزکی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر رواں سال ماہ فروری 2020 میں کراچی اور اندرون سندھ میں مختلف چیک پوسٹوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی نان کسٹم پیڈ اشیا اور منشیات بر آمد کرلی گئیں جن کی مالیت تقریبا73.80 ملین ہے۔ بر آمد شدہ سامان اور منشیات کسٹم اورادارہ انسدادِمنشیات حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کیا گیا تھا ، آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لے کر شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور 2 افراد کو مشتبہ جانتے ہوئے 54سی آر پی سی کے تحت حراست میں لے لیا گیا، انہوں نے بتایا کہ آپریشن شروع کرنے سے قبل علاقے کے تمام آنے جانیوالے راستوں پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا سخت پہرہ لگا دیا گیا تھا اور کسی کو بھی علاقے سے جانے یا علاقے میں آنیکی اجازت نہیں دی گئی تھی۔