بے نظیر قتل کیس: عدالت نے پرویز مشرف کو طلب کرلیا

425

لاہور ہائی کورٹ نے بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل اسپیشل ڈویژن بینچ نے ملزمان کی بریت کے خلاف صابق صدر آصف زرداری اور حکومت کی اپیلوں کی سماعت کی۔

آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمے میں نامزد ملزمان پولیس افسران کے وکلا لاہور میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان سابق صدرپرویزمشرف، اعتزاز، رفاقت حسنین، شیر زمان اور عبدالرشید کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی۔