بجلی کے نرخ پر نیپرا کے جواب کے بعد فیصلہ کرینگے، سندھ ہائی کورٹ

147

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے نرخ میںاضافے کیخلاف درخواست کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی ،جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔کے الیکٹرک کے و کیل کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں،ایک ہی درخواست میں کئی ایشوز شامل کردیے ہیں،بجلی کے نرخ بڑھا نے کا معاملہ نیپرا سے منسلک ہے،درخواست گزار نیپرا سے رجوع کرے جہاں
ہر ماہ عوامی سماعت ہوتی ہے، درخواست گزار نے اس میں کبھی شکایت نہیں کی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں مجھے حق ہے عدالت کے دروازے پر دستک دوں،استدعا میں سب کچھ لکھ دیا ہے، عدالت نے کہا کہ آپ کی استدعا کئی صفحات پر ہے،نیپرا کا جواب آنے دیں، پھر فیصلہ کرینگے۔