جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم کل ایک روزہ دورے پر سانگھڑ پہنچیں گے

180

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم کل ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ ضلعی ذمے داران ضلعی شوریٰ، امرا مقامات شعبہ جات اور برادر تنظیموں کے ذمے داران سے ملاقات کے دوران تنظیمی کاموں سمیت دیگر سرگرمیوں کا بھی جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔ حافظ نصراللہ چنا، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ بھی دورے میں ان کے ساتھ ہوں گے۔