دادو (نمائندہ جسارت)دادو شہر کی نجم کالونی کے رہائشی اور پائلٹ ہائی اسکول کے تین طالب علم ولی محمد عرف مسعود ولد ارشاد، یامین علی بھنڈ ولد یاسین بھنڈ اور فرحان علی برہمانی سوموار کے دن صبح بجے گھر سے اسکول کے امتحانی فارم بھروانے کیلیے نکلے مگر تاحال اب تک واپس نہیں لوٹے ۔ورثا کی جانب سے بچوں کو اغوا کیا جانے کا شک ظاہر کیا ہے۔ متاثر ورثا کریم بخش ناریجو، نصیر بھنڈ، نورمحمد اور ایاز علی اور دیگر نے دادو پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس میں کہا کہ سوموار کے روز بچے امتحانی فارم بھروانے کیلیے نکلے تھے جو اب تک گھر نہیں لوٹے ہمیں شک ہے کہ بچوں کو اغوا کیا گیا ہے جس کی اطلاع دادو کے تھانہ اے سیکشن پہنچ کردیا اور شکایت درج کروائی ہے اور ایس ایس پی دادو سے بھی ملے ہیں مگر پولیس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ہم بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے واپس کرائے جائیں۔