بلاول دوروں کے بجائے کرپشن کا بوجھ اتاریں، ہمایوں اختر

112

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری طوفانی دوروں کے بجائے اپنے کندھوں سے کرپشن کا بوجھ اتاریں، تمام عالمی ادارے اپنی رپورٹس میں کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مشکل ترین مرحلے سے گزر چکا ، ملک معاشی طور پر ترقی کررہا ہے، اپوزیشن کی ’’میں نہ مانوں کی رٹ‘‘ اپنی سیاست بچانے کے لیے ہے ، ہمیں اپوزیشن سے کسی سر
ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے معاملے پر واویلا کر کے حکومت پر دبائو نہیں ڈال سکتی اس معاملے میں حکومت قانون کے مطابق اقدام کر رہی ہے۔ حکومت نے نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی ، نواز شریف بیرون ملک علاج کرانے کے بجائے وہاں بیٹھ کر پاکستان سے لوگوں کو بلانے کے مطالبات منوانے پر بضد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس وقت پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ اور جے یو آئی میں بطور اپوزیشن جماعت اپنی اپنی حیثیت منوانے کے لیے دوڑ لگی ہوئی ہے ۔
ہمایوں اختر خان