اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ مردوں کو ساتھ لیکر چلیں‘پاکستان میں خواتین کی حیثیت کو متاثر کرنے والے قوانین، قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے اور انہیں مضبوط بنانے کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے‘ انسانی حقوق کی وزارت، متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر خواتین کے وقار کو بڑھانے کیلیے ایکشن پلان برائے انسانی حقوق کے تحت متعدد اقدامات کر رہے
ہیں‘حق نہ ملنے پر سڑکوں پر نکلنا اور احتجاج کرنا آپ کا حق ہے‘ ہماری وزارت آپ کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے خواتین سے متعلق عالمی یوم خواتین کے موقع پر کیا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر ہم عورت ہونے کی خوشی منا رہے ہیں‘ حکومت مسائل حل کر رہی ہے‘خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ مردوں کو ساتھ لیکر چلیں ۔
شیریں مزاری