رشید ترابی کی شاہد خاقان سے ملاقات‘ مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر گفتگو

216

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے ملاقات کی،مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ اہم سیاسی امور پر بھی بات جیت کی۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیربڑے استعمار سے لڑرہے ہیں،کشمیرکا لاک ڈائون کرکے مودی مظالم میں ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں،گزشتہ 7 ماہ سے مسلسل لاک ڈائون ہے،15لاکھ فوج نے قتل عام شروع کررکھاہے،ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتا کیا جارہاہے، خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔ان سارے مظالم کو بے نقاب کرنے اورمودی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کی حکومت ،پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کاکردار ناگزیرہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان نے تسلیم کیاکہ وہ کردار جو بنتا تھا وہ ادا نہیں ہوا مگر اب بھی وقت ہے کہ حقیقی کردار ادا کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹ اور اپنی پارٹی کی سطح پر بات کروںگا۔