سانگھڑ،ای جی او ہینڈز کے تحت بلاسود قرض دینے کی تقریب

333

سانگھڑ(نمائندہ جسارت )سانگھڑ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں این جی او ہینڈز کی جانب سے ساڑھے چار سو خاندانوں کو بلاسود قرض دینے کی تقریب منعقد کی گئی جارہی ہے منصور جبار میمن۔پہلے مرحلے میں سوخاندان منتخب کیے گئے ہیں فی خاندان 25 ہزار روپے کے چیک کے زریعے ادائیگی کی جارہی ہے میراروزگار خوشحال خاندان پروگرام سے غربت میں یقین کمی واقع ہوگئی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہینڈز۔ منصور جبار میمن۔ تفصیلات کے مطابق سماجی ادارے ہینڈز کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں میراروزگار خوشحال خاندان کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے بارے میں ہینڈز کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر منصور جبار میمن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں غربت سب سے بڑا مسئلہ ہے غربت کی لکیر کو کم کرنے کے لئے ہمارا ادارہ ضلع سانگھڑ کی یونین کونسل میان اور یونین کونسل پیر کھیور میں ساڑھے چار سو مستحق خواتین کو فی کس 25 ہزار روپے قرض بلاسود دیئے جا رہے ہیں اس رقم سے خواتین لائیو اسٹاک بکریاں،بچھڑے وغیرہ خرید کریں گی ڈیڈھ سال کے بعد مطلوبہ رقم صرف پچیس ہزار اصل رقم واپس دینی ہوگی انھوں نے کہا ہینڈز نے ہمیشہ متوسط طبقے کو سپورٹ کیا ہے تاکہ غربت سے لوگوں نکالا جاسکے انھوں نے کہا ہمارا ادارہ قدرتی آفات سے لے کر موسمیاتی تبدیلیوں کومدے نظر رکھتے ہوئے صرف انسانیت کی بہتری کے لئے سرگرم ہے جسکا بنیادی مقصد انسانی ہمدردی ہے عنقریب ایگریکلچر کے شعبے میں کام کرنے والیکسانوں کو بلاسود قرض کا پروجیکٹ بھی شروع کیا جارہا ہے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل خادم حسین رند، پروفیسر نواز کمبھر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالغفار سومرواور فاریسٹ آفیسر عمران بھٹو نے میرا روز گار خوشحال خاندان پروگرام کو سراہا مقررین نے کہا ہے بلاسود قرض سے غریب مستحق خواتین فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں گی جس سے غربت کی لکیر میں کمی واقع ہوگی۔مستحق بینیفشری خواتین نے کہا ہے کہ بلاسود قرض سے ہماری زندگی میں تبدیلی آئے گی اس سے قبل ایسا پروگرام غریبوں کے لئے نہیں کیا گیا۔پروگرام کے آخر میں ڈسٹرکٹ کونسل کے احاطے میں شجرکاری مہم کے ذریعے پودے بھی لگائے گئے ہیں۔