نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موبائل فون ایوسی ایشن کی جانب سے تھیلسیمیا کی مہلک بیماری میں مبتلا بچوں کوخون کی فراہمی کے لیے لیاقت مارکیت میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں افراد نے معصوم بچوں کو لگانے کے لیے خون کے عطیات دیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق علی سولنگی، انجمن تاجرن کے صدر حاجی عبدالقوم قریشی، چیمبر آف کامرس لائن آرڈ کمیٹی چیئرمین عمران عظیم اور سول سوسائٹی نے کیمپ کا دورہ کیا اور موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر راشد قریشی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طارق علی سولنگی کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنا انسانیت کی خدمت ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس عمل سے خوش ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو آ گے آنا چاہیے اور تھیلیسیمیا سینٹرمیں داخل معصوم بچوں مدد کے لیے سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا تاکہ یہ معصوم بچے بھی نارمل زندگی گزار سکے۔