کوئٹہ ،وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف وکلا تنظیموں کا احتجاجاً عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

209

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)وکلا تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے وکیل کو مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔کوئٹہ پریس کلب میں وکلا تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایڈووکیٹ قاسم رئیسانی کو گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا، واقعے کیخلاف بلوچستان بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن آصف ریکی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو احتجاج کو وسعت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں اے ڈی پی پی کا وکلا سے رویہ غیر مناسب اور غیر پیشہ وارانہ ہے، متعلقہ اے ڈی پی پی کیخلاف کارروائی کی جائے۔