افغان امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کے معترف ہیں، مولانا فضل الرحمان

516

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ طالبان کے درمیان ہوئے امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں منعقد قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر امن معاہدے میں پاکستان کرداد ادا کرتا ہے تو ہم اس کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ایشیائی خطے کے دل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر پاکستان کی وجہ سے افغانستان میں امن قائم ہوتا ہے تو ہم اس کے معترف ہیں۔

مولانا کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام سے جب کہا گیا کہ وہ افغانستان مسئلے پر اپنا کردار اداد کرے تو جمیعت کا ایک ہی جواب رہا کہ ایسے ماملات ریاست ہی حل کرسکتی ہے۔