آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی منظوری دیدی

364

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےآصف علی زرداری کے کلفٹن والے مکان کو منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،نیب کی جانب سےتفتیشی افسر احمد سعید وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ مکان کرپشن کے پیسوں سے گھر خریدا گیا، گھر کی خریداری کیلئےجو پیسے دیئے گئےوہ جوائنٹ اکاؤنٹ سےدیئے گئے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر کے گھر کو منجمد کرنے کی توثیق کردی اور گھر منجمد کرنے کے آڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنےکی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر کے کلفٹن والے گھر کو 12 فروری 2020 کو منجمد کیاتھاجس کی کنفرمیشن کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔