چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی بند

438

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج سے چمن پر پاک افغان سرحد کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چمن بارڈر کو 9 مارچ تک کے لیے بند رکھا گیا ہے، اس دوران کسی کو آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی ، نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ سمیت تمام نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کی بندش سے تمام ٹریڈرز، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں ، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ چمن بارڈ پر اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم باب دوستی پر اسکریننگ کے لیے طبی عملہ موجود ہے ۔