حیدرآباد(جسارت نیوز)حیدرآبادمیںآل پاکستان ڈاکٹر ایم آئی جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں الفرید ساہیوال اور عثمان کلب لاہور نے فائنل میں جگہ بنالی.سروری کلب حسین آباد میں جاری ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے تماشائیوں کے دل موہ لیے،ایونٹ میں پاکستان بھر سے 70 سے زائد ٹیمیں شریک ہیں۔ایونٹ کے دوران مختلف اسکولز کے طلباء و طالبات نے ثقافتی ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے۔اس موقع پر خاص مہمانوں سردار زوہیب ڈاہری، صداقت علی جتوئی، آغا اشرف علی پٹھان،وسیع احمد نظامانی، فخر عباس، عبدالستار سومرو، وقار میمن، کمال لاشاری، علی جان ڈاہری، آغا صبور پٹھان، شکور تھیبو، ڈاکٹر قیصر جتوئی، ابراہیم کن، عظمت اللہ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔کمنٹری کے فرائض ہدایت لاشاری،اسماعیل کھوسو اور پروفیسر عتیق احمد نے سرانجام دہیے۔