ملتان کو بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی ملنی چاہیے،شائقین

187

ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان 3میچوں کی شاندار میزبانی کرکے پورے ملک کی نظروں میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ ہی نہیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے پویلین میں موجودشائقین کرکٹ آخری روز میچ کے اختتام پر بہت افسردہ نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو وہ ملتان سلطانزکی بہترین کارکردگی پر مسحور تھے تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کو پرشکوہ انداز میں اپنی خواہش کا اظہار کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے شہریوں اور انتظامیہ کی جانب سے جس والہانہ انداز میں ٹیموں اور خصوصا غیر ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا ہے قومی بورڈاس بات کو مدنظر رکھتے ہویے آنے والے میگا ایونٹس کو اپنے ایجنڈا میں ملتان کو میزبانی دینے کے لیے اس کاحصہ بنائے۔ واضح رہے کہ 35ہزار کیcapacity والے اسٹیڈیم میں گنجائش سے زیادہ شائقین تینوں میچوں میں اپنے اپنے اسٹارزکو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔میڈیااور دیگر اسپورٹس کے حلقوں نے شائقین کی آواز سے آواز ملاتے ہویے ان کے مطالبہ کو جائز قرار دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب جب بھی کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئے تو ملتان کو بھی اس کی میزبانی دی جائے انشاء اللہ ان مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔