بلاول کا لاہور سمیت وسطی پنجاب میں سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ

102

کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاہور سمیت وسطی پنجاب میں سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، (آج) اتوارکولاہورسے سرگرمیوں کا آغازکریں گے۔ بلاول (کل) پیر کولاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرینگے۔پارٹی چیئرمین بلاول زرداری منگل کو وسطی پنجاب کے ڈویژنل اور ضلعی سیکرٹریز سے خطاب کریںگے۔لاہور میں قیام کے دوران بلاول پارٹی کے سوشل میڈیا
ایکٹوسٹ ،سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔بلاول زرداری کا ساہیوال ڈویژن کا دورہ بھی متوقع ہے۔