شیخ رشید کا ملک بھر سے ریلوے پھاٹک ختم کرنے کا اعلان

655

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک بھر سے تمام ریلوے پھاٹک ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی سے کراچی تا پشاور تمام ریلوے پھاٹک ختم کردیے جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے روہڑی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہے، 10مئی کو ایم ایل ون کا فیصلہ آ جائے گا  اور ریلوے کراسنگ ختم ہو جائیں گی، تمام کراسنگ پر فلائی اوورز بنائے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دس مئی کو ایم ایل ون پر دستخط ہوں گے، ایم ایل ون منصوبہ شروع ہو گیا تو ریلوے ٹریک کے دونوں طرف باڑ لگ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ بغیر گارڈ کے پھاٹک ختم کریں، بغیرگارڈ پھاٹک ختم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمے داری ہے،  میرا وعدہ ہے کہ پانچ سال میں ریلوے نفع بخش ادارہ بن جائے گا۔