واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سوئٹرزلینڈ کی جانب سے ایران میں انسانی بنیادوں پرامدادی پروگرام پرعمل شروع کردیا۔ امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوئس امدادی تنظیم کو ایران میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دے دے گئی ہے۔ امدادی پروگرام میں کام کرنے والی سوئس کمپنیاں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سامان ایران بھیج سکتی ہیں۔