راشد نسیم کوئٹہ روانہ ،کراچی میں جلیل خان مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

132

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے تحریک اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل جلیل خان کے گھر جا کر خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر تحریک اسلامی کے امیر حافظ زاہدحسین اور زون لیاقت آباد کے ناظم شہبا ب الدین بھی موجود تھے ۔دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم بلوچستان کے 3 روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔راشد نسیم اپنے دورے کے دوران کوئٹہ،نوشکی اور مستونگ میں تربیتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔