امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون سے دنیا عالمی جنگ کی طرف جا رہی ہے اور حکومت بھارت میں مسلمانوں کو بچانے کے لیے ہر فورم استعمال کرے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کے بعد بدترین فسادات شروع ہو گئے ہیں،پاکستان قائدانہ کردار ادا کرے اور حکومت پاکستان سنجیدہ ایکشن لیتے ہوئے او آئی سی کا اجلاس بلائے،سب مل کربھارت سے تعلقات اس وقت تک ختم کریں جب تک وہاں اقلیت محفوظ نہ ہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون سے دنیا عالمی جنگ کی طرف جا رہی ہے اور حکومت بھارت میں مسلمانوں کو بچانے کے لیے ہر فورم استعمال کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا فرض تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کرتی، حکومت نے اب تک کوئی تیاری نہیں کی اگر کی ہے تو قوم کواعتماد میں نہیں لیا،حکومت کورونا کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی معیشت کیسے راتوں رات بیٹھ گئی؟کل اگرپاک افغان سرحد بند ہوجاتی ہے تومشکل حالات سے دوچار ہونا ہو گا۔