سکھر (نمائندہ جسارت) مطالبات کے حق میں مال بردار ٹرین کے ڈرائیوروں کا احتجاج، ڈرائیوروں نے مال بردار گاڑیوں کو چلانے سے انکار کردیا، ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث ملتان ڈویژن میں دس مال گاڑیاں رک گئیں۔ سکھر ڈویژن میں بھی تین مال بردار گاڑیوں کا پہیہ جام ہوگیا۔ ٹرین ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث یوسف والا کول پلانٹ کوئلہ لے جانے والی گاڑیاں بھی روک دی گئیں۔ مقررہ وقت سے اضافی ڈیوٹیز سمیت دیگر درپیش مسائل کیخلاف مال بردار ٹرین ڈرائیور احتجاج کررہے ہیں۔